نہیں ایسا کوئی میرا جو ماتم دار ہوئے گا

نہیں ایسا کوئی میرا جو ماتم دار ہوئے گا
مگر اک غم ترا اے شوخ بے کس ہوکے روئے گا
اگر اگتے رہے اے ناامیدی داغ ایسے ہی
تو کاہے کو کوئی تخم تمنا دل میں بوئے گا
الٰہی وہ بھی دن ہو گا کہ جس میں ایک ساعت بھی
میں روؤں گا وہ اپنے ہاتھ میرے منھ کو دھوئے گا
جو ایسے شور سے روتا ہے دن کو میرؔ تو شب کو
نہ سونے دے گا ہمسایوں کو نے یہ آپ سوئے گا
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *