دنیا داروں کا بند، گلیاں ہیں

دنیا داروں کا بند، گلیاں ہیں
تیرا میرا نصیب عالم ہے
جنگلوں میں تو کچھ نہیں لیکن
بستیوں میں مہیب عالم ہے
درمیاں روح اور محبت کے
اک عجیب و غریب عالم ہے
میرے دل کے قریب کچھ بھی نہیں
تیرے دل کے قریب عالم ہے
موت کے خوف سے لرزتی ہے
زندگی کا عجیب عالم ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – روز ہوں گی ملاقاتیں اے دل)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *