دنیا کو مرے دل سے شکایات عجب ہیں

دنیا کو مرے دل سے شکایات عجب ہیں
میں کیسے بتاؤں مرے حالات عجب ہیں
میں تو وہی کہتا ہوں کہ جو بیت رہا ہے
اور لوگ یہ کہتے ہیں خیالات عجب ہیں
اب کے کوئی احساس بھی ہونے نہیں دیتا
اب کے تو ترے غم کے کمالات عجب ہیں
اپنی تو ہے سب جنگ کی تیاری مکمل
پر مدِ مقابل کے بیانات عجب ہیں
مشکوک سی خاموشی ہے بے چین لبوں پر
معصوم سی آنکھوں میں سوالات عجب ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اداس اداس)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *