تیرے سوا نگاہوں میں اے یار کون ہے

تیرے سوا نگاہوں میں اے یار کون ہے
حیراں ہوں میں کہ طالب دیدار کون ہے

ہر قطرہ اشک شوق ہے ہر ذرہ چشم شوق
کیا پوچھتے ہو طالب دیدار کون ہے

سب حسرتوں کو راز محبت بنا چکا
اب سوچتا ہوں لایق اظہار کون ہے

ناطق کسی کو دے دو دل زار نذر میں
اس جنس بے بہا کا خریدار کون ہے

ناطق لکھنوی

Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *