تمہاری محبت کی کھڑکی سے

تمہاری محبت کی کھڑکی سے
آج میں نے تمہاری محبت کی کھڑکی سے شہر کو دیکھا
شہر میرے لیے نیا تھا لیکن مجھے لگا نہیں
دھوپ کتنی ٹھنڈی اور مہربان ہو گئی تھی
اور ہوا جیسے میری سہیلی ہو
تمہاری محبت کی کھڑکی سے نظر آنے والی عمارتیں
پتھروں کے بجائے خیالوں سے بنی ہوئی لگ رہی تھیں
اپنائیت اور مٹھاس سے بھرے ہوئے خیالوں سے بنی ہوئی
اور آسمان دل سے بنا ہوا
مجھے لگا جیسے بالکل یہی کھڑکی
میری روح میں بھی کھل گئی ہے
جس میں سے دو دل جھانک رہے ہیں
لا تعداد اور ان گنت بن بن کر
اور مجھ پر محبت کے پھول اور رنگ نچھاور کر رہے ہیں
اور دھیرے دھیرے گنگنا رہے ہیں
محبت خوبصورت ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – دو بول محبت کے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *