جدائی

جدائی
رات اتری تو تری یاد نے انگڑائی لی
کسمسایا بڑا دھیرے سے ترے ہجر کا غم
ہولے ہولے سے کوئی درد اٹھا دل کے قریب
دُھند سی پھیل گئی چاروں طرف
ہم نے گھبرا کے دریچوں کے کنارے تھامے
اور محبوس پرندے کی طرح سانسیں لیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – دکھ بولتے ہیں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *