یہ الگ کہ ٹھہرا ہے عزمِ بے کراں اپنا

یہ الگ کہ ٹھہرا ہے عزمِ بے کراں اپنا
اب تو وقت لیتا ہے روز امتحاں اپنا
ہم بھی غم کی چادر کو سر پہ اوڑھ لیتے ہیں
ہم بھی تان لیتے ہیں سر پہ آسماں اپنا
ایک سرخ دھبہ ہی کیوں نہ ہو مقدر پر
ہم بھی چھوڑ جائیں گے کوئی تو نشاں اپنا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – سوال درد کا ہے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *