لفظوں کا کھلاڑی۔ زین

لفظوں کا کھلاڑی۔ زین شکیل
اردو غزل کے نامور شاعر جگر مرادآبادی نے کیا خوب کہا تھا،
’’دل حسیں ہے تو محبت بھی حسیں پیدا کر‘‘
اردو ادب بالخصوص اردو شاعری کی دو معروف اصناف غزل اور نظم کو آج کل جو عروج حاصل ہے، نوجوان شعراء کا بھی اس گلستان میں لہو شامل ہے۔ زینؔ شکیل بھی اُن میں سے ایک ہے۔تیکھے نقوش، اداس لہجہ، توانا رنگ چاہے نظم ہو یا غزل جگر مراد آبادی، منیر نیازی، محسن نقوی اور نصیر الدین نصیر جیسے الفاظ کے بادشاہ گروں کی صف میں زینؔ شکیل شاعری کے آسمان پر ابھرتا ہوا لفظوں کا کھلاڑی ہے جو لفظ کی حرمت اور پیش کاری سے بخوبی واقف ہے۔
حسین دل رکھنے والے زینؔ شکیل کامجموعہ ’’چلو اُداسی کے پار جائیں‘‘ اردو شاعری میںحسین محبت کا افسانہ ہے۔امید ہے ایک سچے جذبوں کے ترجمان کوخوش آمدید کہا جائے گاکیونکہ
’’تکلف سے، تصنع سے، بَری ہے شاعری اپنی‘‘
والسلام
صفدر اعوان(شاہ دلؔ)
اسلام آباد
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *