مگر پھر بھی۔۔۔میں

مگر پھر بھی۔۔۔
میں لکھاری نہیں ہوں
میں لکھاری بننا ہی نہیں چاہتا
میں تو بے چینیاں ترتیب دے رہا ہوں
الفاظ صرف الفاظ ہی تو نہیں ہوتے
بے چینی بھی ہوتے ہیں
ان میں ایک بے چینی نہیں،
بہت ساری بے چینیاں ہوتی ہیں
جنھیں سہنا پڑتا ہے
پڑھا نہیں جا سکتا
اے پرسکون شخص!
تم نے اتنا وقت گزار دیا
صرف اور صرف
لفظوں کو ہی پڑھنے میں۔۔۔۔!
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *