غم سے دوچار لگ رہی ہو

غم سے دوچار لگ رہی ہو ناں!
تم جو اس بار لگ رہی ہو ناں!
آج جانا بہت ضروری ہے؟
تھوڑی بیمار لگ رہی ہو ناں!
ضد نہیں کر رہی ہو ملنے کی
اب سمجھدار لگ رہی ہو ناں!
روک رکھا ہے تم نے بانہوں میں
آج دیوار لگ رہی ہو ناں
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *