دریوزہ خلافت

دریوزہ خلافت
اگر ملک ہاتھوں سے جاتا ہے، جائے
تو احکام حق سے نہ کر بے وفائی
نہیں تجھ کو تاریخ سے آگہی کیا
خلافت کی کرنے لگا تو گدائی
خریدیں نہ جس کو ہم اپنے لہو سے
مسلماں کو ہے ننگ وہ پادشائی
”مرا از شکستن چناں عار ناید
کہ از دیگراں خواستن مومیائی”
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *