میں تمھارا مقروض نہیں ہوں
اور نہ تمھارا پابند ہوں
محبت کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ انسان قید ہو کر رہ جائے
محبت آزادی کا نام
روح کی آزادی کا نام
ضمیر کی آزادی کا نام
فطرت کا سفر اپنے اصل کی جانب
میں تمھاری کسی بات کو حکم کا درجہ دوں تو یہ میری نیکی ہے
اور نہ دوں تو میرا انصاف
تمھیں چاہیے تھا کہ اسے سمیٹ رکھو، محفوظ اور ملفوف
بکھرا کے اڑا دیتے ہو اور چاہتے ہو محدود رہوں
ایک در بند کر کے چاہتے ہو مسدود رہوں
کتنے پاگل ہو
جاؤ پہلے کسی سے محبت کرو
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)