حواس

حواس
میں محبت کو چوم سکتا ہوں
اور نفرت کو چھو کے دیکھ سکتا ہوں
یہ الگ کہ ہاتھ بھی لگانا پسند نہ کروں
میں بے وفائی محسوس کرسکتا ہوں
چاہے کتنی بھی معمولی کیوں نہ ہو
یہ الگ کہ تمہیں بتاؤں یا نہ بتاؤں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اداس شامیں اجاڑ رستے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *