فیصلہ

فیصلہ
اس نے کہا کہ
اب جو بھی ہو
جو کچھ بھی ہو
میں تمھاری میت پر
کھڑی ہو کر
اپنے جوڑے میں پھول سجاؤں گی
اور تمھاری قبر پر بیٹھ کے
سنگھار کروں گی
میں نے سنا
اور ٹوٹ کر اپنے قدموں پر گر پڑا
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *