ہو انجان گئے

ہو انجان گئے
سب پیمان گئے
آپ زمانے کا
کہنا مان گئے
درد مرے بارے
سب کچھ جان گئے
اس کے ساتھ مرے
سات جہان گئے
مجھ کو تمہارے دکھ
کر ویران گئے
مشکل مشکل غم
ہو آسان گئے
چھپنے والے کو
ہم پہچان گئے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – مرے ویران کمرے میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *