واحد سہارا

واحد سہارا
تمہیں کیا پتہ
مجھے اب بھی پہلے کی طرح
رات گئے تک نیند نہیں آتی
لیکن اب بھی میں بے سہاروں کی طرح جاگتا ہوں
لاوارث غم
ہاں ہاں میں غم ہوں
اور میرا کوئی وارث نہیں ہے
لوگ کہتے ہیں یہ بہت ہنستا ہے
اور نہیں جانتے
میں صرف اپنی قبر میں روتا ہوں
سب سے چھپ کر
اپنی قبر میں بند ہو کے رونا کیا ہوتا ہے۔۔۔ کوئی کیا جانے۔۔
میں ایک لاوارث غم ہوں
اور موت کے بعد میرا واحد سہارا
میرا صبر ہے
اور مجھے اب بھی پہلے کی طرح نیند نہیں آتی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – دو بول محبت کے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *